طلبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلانے والے 70 اکاؤنٹ شناخت
ایف آئی اے کی کمیٹی نے کام شروع کردیا
لاہور کے ایک نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایف آئی اے نے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر فارنزک سائبر کرائم وقاص سعید ہوں گے۔ کمیٹی میں دیگر اراکین میں علی یزدانی، محمد احسان، غلام مصطفیٰ، علی رضا، یاسر رمضان، اور سائبر کرائم ونگ کے محسن رزاق شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اسپیشل کمیٹی نے 70 کے قریب مشتبہ اکاؤنٹس کی شناخت کر لی ہے۔ ان اکاؤنٹ ہولڈرز کی تصاویر کی شناخت کے لیے ڈیٹا نادرا کو بھیج دیا گیا ہے۔ نادرا اس شناخت کے عمل میں جدید طریقوں کا استعمال کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے خلاف گزشتہ روز مختلف شہروں میں طلبہ نے احتجاج بھی کیا تھا، جس میں انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا اور تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔