Loading...
tr usd
USD
0.3%
Amerikan Doları
35,20 TRY
tr euro
EURO
0.92%
Euro
36,75 TRY
tr gbp
GBP
0.7%
İngiliz Sterlini
44,32 TRY
gau
GR. ALTIN
1.32%
Gram Altın
2.968,73 TRY

ایپسکا کے زیرِ اہتمام حلف برداری برائے کابینہ ایپسکا پنڈی گھیب کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

پنڈی گھیب ( انفارمیشن ڈیسک ایپسکا) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ایپسکا)کے زیرِ اہتمام مورخہ 17 اکتوبر 2024 کو حلف برداری برائے کابینہ ایپسکا پنڈی گھیب کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب راحت ہوٹل پنڈی گھیب میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں ایپسکا کی ڈویژنل اور ضلعی کابینہ سے
جناب ذوالفقار احمدصاحب صوبائی نائب صدر ایپسکا ،
جناب عرفان مظفر کیانی صاحب ڈویژنل صدر ایپسکا ،
جناب سردار گل زبیر صاحب سئینر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن ایپسکا ، جناب ملک محمد حفیظ صاحب ضلعی صدر راولپنڈی،
جناب چوہدری ارشد لطیف صاحب سینئر نائب ضلعی صدر راولپنڈی، جناب شیخ محمد سعید صاحب نائب ضلعی صدر اٹک ،
جناب ملک محمد مشتاق صاحب ضلعی صدر اٹک شامل ہوئے ۔
تقریب میں جنابِ عالیہ عنبر نوروز صاحبہ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تحصیل پنڈی گھیب نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب میں تحصیل بھر سے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان و مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مہمانِ خصوصی جناب عرفان مظفر کیانی صاحب ڈویژنل صدر ایپسکا نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں سرپرستِ اعلی ٰ جناب تنویر عباس المعراج پبلک سیکینڈری سکول پنڈ پریوال ، صدر جناب حافظ محمد رضوان قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم چکی،
نائب صدر عمیر اقبال آئی ایس ای ایس سکول سسٹم پنڈی گھیب، جنرل سیکرٹری جناب آصف اقبال نیشنل سکول سسٹم پنڈی گھیب، جوائنٹ سیکرٹر ی جناب سید محمد طارق شاہ صاحب اجالا پبلک سکول غریبوال،
انفارمیشن سیکرٹری حبیب الرحمٰن انجم ؔ علیم پبلک سکول ہجڑی، فنانس سیکرٹری جناب قاری شہزاد اقبال صاحب اسلامک فاونڈیشن سکول مگھیاں،
میڈیا کوآرڈینیٹر جناب شاہد خان صاحب ڈھلیاں گرامر سکول بطور پنڈی گھیب کابینہ کے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ جناب عادل نعمان ہاشمی سپرنگ ہل گرامر سکول سسٹم کمڑیال نے تحصیل پنڈی گھیب کی جانب سے ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری اور جناب امیر خان انجم صاحب سرپرست قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم تحصیل پنڈی گھیب نے ڈویژنل سطح پر نائب صدر راولپنڈی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عنبر نوروز صاحبہ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تحصیل پنڈی گھیب نے نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور نجی اداروں کی تعلیمی سرگرمیوں پہ خصوصی طور روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ادارے ہمارے معاشرے میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور یہ ادارے موجودہ وقت کی خاص ضرورت ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اداروں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے حلف اٹھانے والی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کے دوران جناب عرفان مظفر کیانی ڈویژنل صدر ایپسکا نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن کی اب تک کی کارکردگی پہ خصوصی روشنی ڈالی اور آئندہ کے لیے اس با ت کا اعادہ کیا کہ جہاں تک ممکن ہو سکا تمام پرائیویٹ اداروں کی ہر طر ح کی معاونت کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایپسکا پنڈی گھیب کی اب تک کی کوششوں کو خوب سراہا اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
جناب ملک مشتاق صاحب ضلعی صدر اٹک نے اپنے خطاب کے دوران ضلع اٹک میں ایپسکا کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے تحصیل پنڈی گھیب میں ایپسکا کے آغاز پر پنڈی گھیب کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپسکا پنڈی گھیب تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ ہمارے لیے اداروں کی فلا ح و بہبو د اولین ترجیح ہو گی ۔
سرپرستِ اعلیٰ پنڈی گھیب جناب تنویر عباس صاحب نے مختصر خطاب میں اپنی تمام تر توانائیاں ایپسکا پنڈی گھیب کی فعالی اور بہتری کے لیے وقف کرنے کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈی گھیب میں ایپسکا اپنے تمام ممبر اور غیر ممبر سکولوں کے تحفظ کی بات کرے گی اور ہر پلیٹ فارم پر اپنی اہمیت کو ثابت کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں صدر ایپسکا پنڈی گھیب جناب حافظ محمد رضوان صاحب نے ایپسکا کا منشور پڑھ کر سنایا جس میں آئندہ کے منصوبہ جات ، ایپسکا کے آئین ، قوانین و ضوابط کا احاطہ بھی کیا گیا۔ صدر صاحب کا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈی گھیب میں کوئی سکول چھوٹا یا بڑا نہیں ہے ۔ سب کے ساتھ مساوات اور باہمی اعتماد کا رشتہ قائم کیا جائے گا ۔ پنڈی گھیب میں بڑے شہر کا کوئی بڑا سکول ہو یا دور دراز پسماندہ چھوٹے گاؤں کا کوئی بڑا سکول ہو سب کو یکساں حقوق اور مقام حاصل ہو گا۔انہوں نے تمام مہمانوں اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
تقریب کی نقابت حبیب الرحمٰن انجم صاحب انفارمیشن سیکرٹری ایپسکا پنڈیگھیب نے کی ۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد عامر صاحب پرنسپل بیت السلام ہائی سکول
پنڈیگھیب نے حاصل کی ۔ نعت ِ رسول ِ مقبول ﷺ کی سعادت جناب محمد ارشد صاحب پرنسپل قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم تھٹی سیدو شاہ نے حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں دعا جناب قاری محمد عمران صاحب منہاج سکول کھوڑ نے کرائی ۔ آخر میں تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا۔

ایپسکا کے زیرِ اہتمام حلف برداری برائے کابینہ ایپسکا پنڈی گھیب کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin