حب(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی پٹی گڈانی پر پہلی مرتبہ زندہ نایاب دیوہیکل سیاہ وہیل نمودار ہوِئی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ، ساحل سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر نایاب وہیل سمندر میں غوطے کھاتی رہی مقامی مائی گیر کے مطابق نایاب سیاہ وہیل کی لمبائی 100فٹ اور چھوڑائی پچاس فٹ وزن 150ٹن سے زائد ہوسکتا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گڈانی کی تاریخ میں پہلی بار زندہ وہیل نمودار ہوئی ہے وہ بھی ساحل سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر اس سے قبل بلوچستان کے مختلف ساحلی پٹیوں پر مردہ حالت میں وہیل پائی جا چکی ہے سیاہ وہیل کی دریافت کے حوالے سے مقامی ماہی گیروں نے بتایا کہ ساحل کے قریب آنے سے سمندر میں ماہی گیروں کے لیے نیک تمناؤں کی امید ہے۔
یادرہے کہ وہیل کو سمندری حیات کی سب سے بڑی نسل تصور کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں نایاب ہے جبکہ ان کا وزن10ٹن سے200ٹن تک ہوتا ہے۔