Loading...
tr usd
USD
0.06%
Amerikan Doları
35,22 TRY
tr euro
EURO
0.19%
Euro
36,82 TRY
tr gbp
GBP
0.18%
İngiliz Sterlini
44,40 TRY
gau
GR. ALTIN
0.23%
Gram Altın
2.975,23 TRY

حافظ نعیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمان کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا اور میاں اسلم بھی شامل تھے، ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تمام جماعتوں سے مشترکہ کوششوں پر تعاون کی درخواست کرنا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت اور لبنان پر تازہ کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر اختلاف سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے، فلسطین کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، ہم نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی، پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے، ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہے، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے، ہم عوام میں ایک ہی موقف لے کر چلیں گے۔

حافظ نعیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin