ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے گلزیب کالونی میں خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے میں ملازمت کرتا ہے
گزشتہ روز صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب گلزیب کالونی میں نامعلوم ملزم نے سکول کوآرڈینیٹر صفورا عرفان کو سکول جاتے ہوئے پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا تھا
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 2486/24 بجرم 302 تھانہ شاہ شمس درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں
جس میں ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید طاہر مجید کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ممتاز آباد مامون علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس ظفر اقبال اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی پولیس شروع کر دی
پولیس ٹیموں نے تمام ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کر لیا
جس کی شناخت عون اشرف ولد اشرف بلوچ سکنہ ساہیوال سے ہوئی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اور مقتولہ کے والد ایک ہی محکمے میں ملازمت کرتے تھے جس وجہ سے دونوں خاندانوں کا ایک دوسرے کے آنا جانا تھا جہاں سے ملزم اور مقتولہ کے درمیان جان پہچان ہوئی۔ ملزم خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا تعلقات خراب ہونے پر ملزم نے پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا