ڈھکو میں کرکٹ میلہ سج گیا، ڈھکو ہارڈ بال کرکٹ لیگ 2024ء کا باقاعدہ آغاز
چکوال (سپورٹس رپورٹر) ڈھکو ہارڈ بال کرکٹ لیگ 2024ء کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں حاجی جاوید اشرف ڈھکو، راجہ فیصل جاوید کیانی، حافظ سجاد حسین منہاس ربال، عرفان حسین منہاس ربال، ملک عاقب، سینیئر کرکٹر ایاز احمد، کپتان اعجاز جازی، کپتان عدنان دانی اور دیگر موجود تھے، گاؤں کی سطح پر اتنی زبردست کرکٹ لیگ کے آغاز پر الخاکی کرکٹ کلب ڈھکو کی تمام انتظامیہ اور خصوصی طور پر حافظ عاقب، حسن علی، جہانزیب جانو اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے دن رات کی انتھک محنت سے چکوال کے کرکٹرز کیلئے بہترین گراؤنڈ اور پچ تیار کی، جہاں شائقین کرکٹ کو بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے، ڈھکو کرکٹ لیگ 2024ء کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، یہ لیگ نہ صرف کرکٹ کے جنون کو مزید بڑھاوا دیگی بلکہ مقامی کرکٹرز کو اپنا ٹیلنٹ ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی اور یقیناً یہ ضلع چکوال کے کرکٹرز کیلئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کے شائقین گراؤنڈ کا رُخ کریں اور ڈھکو کرکٹ لیگ میں نوجوانوں کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔