پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمت کا سنہرا موقع، انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان
انٹرویو کیلئے کیا کچھ درکار ہوگا، تفصیلات جاری
شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمت کا سنہری موقع سامنے آیا ہے۔
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (OP&HRD) سے منسلک محکمے نے پاکستان سے خواتین نرسز کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو لاہور میں واک ان انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایک سرکاری ذریعے نے جمعرات کو خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کو بتایا کہ عرب ممالک میں خاص طور پر طبی اور صنعتی شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا معزز کلائنٹ، مملکت سعودی عرب میں وزارت برائے ہیومن ریسورسز فی الحال ماہر خواتین نرسوں کی تلاش میں ہے جو 16 سالہ نرسنگ میں بیچلر آف سائنس یا تسلیم شدہ ادارے سے پوسٹ آر این میں مخصوص قابلیت اور تجربے کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔ ساتھ ہی کم از کم ایک سال کا تجربہ بھی ہو۔
انہوں نے بتایا کہ امیدوار کے پاس پی این سی رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، آئی سی یو اور ایمرجنسی روم میں تجربہ رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جاتی ہے اور عمر 45 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئیے۔
ملازمت کی شرائط و ضوابط کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، ’سعودی عرب کی ہیومن ریسورس وزارت کا وفد کام کا تجربہ/مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہسپتالوں کی دیکھ بھال میں مندرجہ بالا زمروں میں پاکستان میں امیدواروں کا روبرو انٹرویو کرے گا، انگریزی زبان/ انگریزی میں کامل (لکھنا اور بولنا)، تنخواہ پالیسی کے مطابق ڈسکس کی جائے گی، امیدواروں کو اپنی اصل ڈگریاں، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سائز دو تصاویر، اور پاسپورٹ (اگر دستیاب ہو) ساتھ لانے ہوں گے‘۔
دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان ”OEC“ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ہیلپ ڈیسک ٹیم تکنیکی مدد کے لیےیو اے این نمبر 0311-0011-632 پرموجود ہے۔
اس کے علاوہ ای میل helpdesk@oec.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہ ۔
درخواست جمع کرانے کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ آخری تاریخ 20 اکتوبر 2024 ہے۔