کراچی: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کی گئی تھی۔ ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا جس میں حکومتی اتحاد کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے دو سینیٹرز شامل تھے۔
قبل ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔