Loading...
tr usd
USD
0.05%
Amerikan Doları
35,22 TRY
tr euro
EURO
0.07%
Euro
36,77 TRY
tr gbp
GBP
0.02%
İngiliz Sterlini
44,35 TRY
gau
GR. ALTIN
0.17%
Gram Altın
2.973,42 TRY

26 ویں ترمیم کی منظوری پر مدارس میں دعاؤں اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل

26 ویں ترمیم کی منظوری پر مدارس میں دعاؤں اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل
service
Share

Share This Post

or copy the link


فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  اسلام آباد: وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اسلامی شقوں کی منظوری پر مدارس میں شکرانے کے نوافل کی اپیل کردی۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مفتی تقی عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، مولانا عبدالغفور حیدری شریک ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں کلیدی کردار سینیٹرکامران مرتضیٰ کا ہے، میں آج کی تقریب کامران مرتضیٰ کے نام کرتا ہوں، آج کی تقریب کی خوش قسمتی ہے کہ مفتی تقی عثمانی بھی اس میں شریک ہیں۔

مفتی تقی عثمانی

مفتی تقی عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری حاضری اس لئیے ہوئی کہ جب ترمیمات منظور ہوئی صدرمملکت نے دستخط کردیے۔ ان ترامیم میں مولانا فضل الرحمان صاحب کا کردار مسلسل نظر آرہا تھا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ ملک اور ملت کی بڑی عظیم خدمت ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ساری ساری رات جاگ کر ہر فرد سے ان ترامیم کیلئے ملے، یہ سچی بات ہے یہ ہم سب کیلئے بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ مولانا صاحب نے آج کوئی تقریب منعقد کی ہے میں تو مبارکباد کیلئے آیا، اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔

مولانا حنیف جالندھری

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کل تمام دینی مدارس میں دعائوں کا اہتمام اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جائے، ہم مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں۔





Source link

26 ویں ترمیم کی منظوری پر مدارس میں دعاؤں اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin