اسرائیل نے ایران پر جوابی حملوں کا آغاز کر دیا، ایران کے دارالحکومت تہران میں کئی دھماکے سنے گئے ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران پر مزائل حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت کے مغرب میں پانچ دھماکے سنے گئے ہیں اس کے علاوہ تہران کے خمینی ایئرپورٹ پر بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق اور ہومز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ شامی فضائیہ میزائلوں کو ناکام بنانے میں مصروف عمل ہے اس کے علاوہ عراقی شہروں دیالہ اور صلاح الدین میں بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
صہیونی فوجی حکام کے مطابق تہران حکومت کی طرف سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران کے کئی علاقوں میں فوجی مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی جن میں سے ایک عمارت سے 10افراد کونکال لیا گیا۔
دوسری جانب امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں میں امریکا حصہ نہیں لے رہا۔