’’انصاف تو ہے ہی نہیں‘‘بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں

’’انصاف تو ہے ہی نہیں‘‘بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
service
Share

Share This Post

or copy the link


راولپنڈی: عمران خان کی اہلیہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ انصاف تو ہے  ہی نہیں۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی جانب سے 9 ماہ سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی  سے سزا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں ،میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔ ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔





Source link

’’انصاف تو ہے ہی نہیں‘‘بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin
Ad Blocker Detected

Please disable your ad blocker to contribute to our site.