Loading...
tr usd
USD
0.06%
Amerikan Doları
35,22 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0%
İngiliz Sterlini
44,31 TRY
gau
GR. ALTIN
0.35%
Gram Altın
2.978,91 TRY

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ملک کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ملک کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
service
Share

Share This Post

or copy the link



کوئٹہ:

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بیٹھ کر ہمارے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے منظم سازش کی جا رہی ہے۔

گرلز کالج کوئٹہ میں اسکوٹیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر سازش کی جا رہی ہے اور طلبہ نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو روکنا ہے کیونکہ طلبہ سمیت نئی نسل کی مدد کے بغیر یہ مقابلہ ممکن نہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور آپ آگے بڑھیں گے تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے، ہم مل کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

اسکوٹیاں تقسیم کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے جو آپ سے وعدہ کیا تھا وہ ایک ہفتے میں پورا کیا، یہ سلسلہ یہاں تک نہیں بلکہ خواہش ہے کہ تمام کالجز میں فراہم کریں۔ کالج میں میڈم ناظمہ طاہر بلاک بھی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تک خواتین معاشرے میں مثبت کردار ادا نہیں کریں گے یہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 5 خواتین ڈی سی صوبے میں خدمات دے رہی ہیں۔

قبل ازیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کالج کی 45 طالبات میں پنک اسکوٹیز تقسیم کیں۔ تقریب میں وزیر تعلیم راحیلہ درانی، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور دیگر شریک ہوئے۔





Source link

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ملک کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin