Loading...
tr usd
USD
0.18%
Amerikan Doları
35,25 TRY
tr euro
EURO
0.03%
Euro
36,69 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,30 TRY
gau
GR. ALTIN
0.39%
Gram Altın
2.965,98 TRY

آئینی بینچ؛ ای او بی آئی سے پنشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ

آئینی بینچ؛ ای او بی آئی سے پنشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ
service
Share

Share This Post

or copy the link



اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ای او بی آئی سے پنشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے ای او بی آئی پینشنرز کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا ای او بی آئی پنشن ادا کر رہی ہے؟

وکیل ای او بی آئی نے دلائل میں کہا کہ یہ کیس میں پنشن کے اضافے کا کیس ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد ایک عرصہ تک ای او بی آئی کے صوبوں کو منتقلی کا معاملہ چلتا ہے، کونسل آف کامن انٹرسٹ نے حتمی طور پر ادارہ وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔

درخواست گزار محمد اشرف نے کہا کہ مجھے کئی سالوں سے ساڑھے دس ہزار پنشن دی جا رہی ہے، ہماری پنشن میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وکیل ای او بی آئی نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق پنشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 2013 سے مقدمہ زیر التوا ہے، اس مقدمے کو کہیں تو ختم ہونا ہے۔ وکیل ای او بی آئی نے کہا کہ 3500 سے 6 ہزار کروانے کے لیے مقدمہ آیا تھا، 2015 میں مقدمے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

آڈیوز لیکس کمیشن کیس

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بینچ مختصر تاریخ دے دیں،مسوال یہ ہے حکومت آڈیوز کی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں اور یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جانا تھا لیکن اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کی وجہ سے کابینہ میں پیش نہ ہوسکا۔ وقت دے دیں آڈیو لیکس کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا پھر فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ آڈیوز کی قانونی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لینے دیں، حکومتی ہدایات آنے پر معاملے کو دیکھیں گے۔





Source link

آئینی بینچ؛ ای او بی آئی سے پنشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin