Loading...
tr usd
USD
0.05%
Amerikan Doları
35,22 TRY
tr euro
EURO
0.07%
Euro
36,77 TRY
tr gbp
GBP
0.02%
İngiliz Sterlini
44,35 TRY
gau
GR. ALTIN
0.17%
Gram Altın
2.973,42 TRY

کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں، پختونخوا حکومت

کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں، پختونخوا حکومت
service
Share

Share This Post

or copy the link



پشاور:

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، تاہم  کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں۔
 

ضلع کرم کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمیں نفرتوں کو مٹانا ہوگا، جنگ خود بخود ختم ہو جائے گی۔ ضلع کرم کی مرکزی شاہراہیں بہت جلد آمد و رفت کے لیے کھول دی جائیں گی اور وہاں قائم بنکرز کو عوامی تعاون سے جلد ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے۔ صوبائی حکومت ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے ادویات کی فراہمی جاری رکھے گیَ فضائی آمد و رفت سروس کی بحالی بھی زیر غور ہے اور چند دنوں میں اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فریقین امن چاہتے ہیں، تاہم کچھ عناصر کے مفادات جنگ سے وابستہ ہیں۔ ان کی نشاندہی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ ان عناصر کے خلاف حکومت سخت ترین کارروائی کرے گی۔ امید ہے کہ جنگ بندی کا یہ عمل مستقل طور پر جاری رہے گا۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ اگر مری معاہدے پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج ہمیں اس خونریزی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ضلع کرم میں امن و امان کا مسئلہ کئی نسلوں سے جاری ہے۔ موجودہ گرینڈ جرگے کو اس بار اس مسئلے کا مستقل حل نکالنا ہوگا تاکہ آئندہ نسلیں اس لعنت سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن خوشی کا باعث ہے کہ ہم سب امن کے مستقل قیام کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔آج یہاں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔صوبائی حکومت آپ سب کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل ہی صوبائی سطح پر ایک سپروائزری کمیٹی قائم کی ہےجس میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔





Source link

کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں، پختونخوا حکومت
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin