Loading...
tr usd
USD
0.01%
Amerikan Doları
35,20 TRY
tr euro
EURO
-0.23%
Euro
36,66 TRY
tr gbp
GBP
-0.1%
İngiliz Sterlini
44,34 TRY
gau
GR. ALTIN
-0.39%
Gram Altın
2.956,95 TRY

امریکی صحافی کی تلاش میں شام کی جیل سے ایک اور امریکی قیدی بازیاب

امریکی صحافی کی تلاش میں شام کی جیل سے ایک اور امریکی قیدی بازیاب
service
Share

Share This Post

or copy the link


شامی خانہ جنگی کی رپورٹنگ کے دوران قید ہونے والے امریکی صحافی آسٹن ٹائس کی تلاش میں شام کی جیل میں قید کیے گئے ایک اور امریکی شہری ٹریوس ٹمرمین کو شام سے اردن منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر کے مطابق ٹریوس ٹمرمین کو عراق اور اردن کی سرحد کے قریب شام میں ایک فوجی اڈے پر پہنچایا گیا جہاں سے انہیں اردن منتقل کیا گیا۔

امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ٹمرمین شام میں کیا کر رہے تھے تاہم ٹمرمین کو التفف کے علاقے میں امریکی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا جہاں سے انہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹمرمین نے بازیابی کے بعد امریکی حکام کو بتایا ہے کہ وہ امریکا جانے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔

ٹمرمین نے امریکی نیوز چینلز کو بتایا ہے کہ جب وہ لبنان سے شام میں داخل ہوئے تب وہ ایک مذہبی زیارت پر تھے۔انہوں نے کہا کہ شام میں قید کے دوران ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا۔

امریکی ریاست میسوری اور ہنگری کی پولیس کے مطابق ٹمرمین مئی میں لاپتہ ہو گئے تھے اور انہیں آخری بار بڈاپسٹ میں دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹن ٹائس ایک فری لانس امریکی صحافی ہیں جنہیں 2012 میں دمشق کے قریب شامی خانہ جنگی کی رپورٹنگ کے دوران قید کیا گیا تھا۔





Source link

امریکی صحافی کی تلاش میں شام کی جیل سے ایک اور امریکی قیدی بازیاب
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin