Loading...
tr usd
USD
-0.04%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
-0.11%
Euro
36,71 TRY
tr gbp
GBP
0.7%
İngiliz Sterlini
44,32 TRY
gau
GR. ALTIN
-0.04%
Gram Altın
2.967,33 TRY

پی ٹی آئی حقیقی جمہوریت کیلیے بامقصد مذاکرات چاہتی ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی حقیقی جمہوریت کیلیے بامقصد مذاکرات چاہتی ہے، بیرسٹر سیف
service
Share

Share This Post

or copy the link



پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے با مقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ جعلی حکومت نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں جبکہ پی ٹی آئی حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے، جمہوریت پر ڈاکا ڈالنے والے حکومتی گروہ کے خلاف تمام اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، فارم 47 کے ذریعے ملک پر مسلط جعلی ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی گروہ اور ان کے حواریوں نے اقتدار کی خاطر جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنی اپنی کرسیاں بچانے جبکہ تحریک انصاف جمہوریت بچانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ  فارم 47 کے جعلی گروہ نے ملک کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرسی پر قابض گروہ کے خلاف عوام جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس جدوجہد میں فتح بالآخر عوام کی ہی ہوگی۔
 





Source link

پی ٹی آئی حقیقی جمہوریت کیلیے بامقصد مذاکرات چاہتی ہے، بیرسٹر سیف
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin