Loading...
tr usd
USD
0.05%
Amerikan Doları
35,22 TRY
tr euro
EURO
0.07%
Euro
36,77 TRY
tr gbp
GBP
0.02%
İngiliz Sterlini
44,35 TRY
gau
GR. ALTIN
0.17%
Gram Altın
2.973,42 TRY

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوان شہید
service
Share

Share This Post

or copy the link



اسلام آباد:

جنوبی وزیرستان میں خوارج کے چیک پوسٹ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 جوان شہید جبکہ 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  20-21 دسمبر  کی درمیانی رات، خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے لاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ 

اعلامیے کے مطابق خوارج کی اس کوشش کو سیکیورٹی فورسزنے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا،  فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے سولہ بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

اعلامیے کے مطابق علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اوربہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا کر  8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے پاک وطن کے امن کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی، وطن  کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے جوان  قوم کے ہیرو ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی، قوم شہداء  کی ہمیشہ مقروض رہے گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔





Source link

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوان شہید
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin