اسلام آباد:
2025ء میں عام تعطیلات کون سی ہوں گی، اس حوالے سے حکومت نے باضابطہ اعلان کردیا۔
آئندہ سال 2025 کے لیے حکومت نے عام تعطیلات کے ایام کا اعلان کردیا ۔ اس سلسلے میں قومی و اسلامی تہواروں اور اقلیتوں کے تہواروں سمیت مختلف مواقع پر چھٹیوں کا کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سالانہ تعطیلات میں 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، عید الفطر، اقلیتوں کے لیے ایسٹر، یکم مئی یوم مزدور، عیدالاضحیٰ، عاشورہ محرم الحرام، یوم آزادی، عید میلاد النبیؐ، یوم قائد اعظم اور کرسمس ڈے شامل ہیں۔
سالانہ تعطیلات میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ اور عاشورہ محرم الحرام وغیرہ کی چھٹیاں اسلامی مہینے کی تاریخوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ تعطیلات بینکوں کی ہوتی ہیں، تاہم وہ عوام کے بجائے صرف مالیاتی اداروں کے لیے مختص ہوتی ہیں۔