Loading...
tr usd
USD
-0.02%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,47 TRY
gau
GR. ALTIN
0.15%
Gram Altın
2.972,74 TRY

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسول کریں گے۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے نو اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اس سیریز کے دوران آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، رچن رویندرا، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ڈیرل مچل، گلین فلپس اور مچل سینٹنر شامل ہیں۔ اسی طرح وِل ینگ کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے جبکہ ٹام لیتھم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث وہ یہ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لیںڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فِن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فوکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول مککونچی، ایڈم ملن، جمی نیشم، وِل او رُورکے، ٹم روبنسن، بین سیئرز، ٹِم سائفرٹ اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin