صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی چئیرمین مصالحتی کونسل چکوال مقرر، نوٹیفکیشن جاری
چکوال(پ ر) معروف مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت مولانا صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی کو چئیرمین مصالحتی کونسل مقرر کردیا ہے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ چکوال کے عوامی، سماجی، مذہبی، سیاسی حلقوں اور سول سوسائٹی نے مولانا صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ چکوال کے لاکھوں سائلین کے مسائل اب انصاف، قانون، شرح کی روشنی میں منصفانہ طور پر حل ہوں گے۔یادرہے کہ ان کے پیش رو میاں افتخار اب چئیرمین کے عہدہ سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔