Loading...
tr usd
USD
-0.02%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,47 TRY
gau
GR. ALTIN
0.15%
Gram Altın
2.972,74 TRY

ہر تین میں سے ایک شخص ڈپریشن کا شک

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

ہر تین میں سے ایک شخص ڈپریشن کا شکار
ذہنی صحت کا عالمی دن
(سال 2024 کی تھیم، اور اعداد و شمار)
حافظ بلال بشیر

انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان نعمتوں میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل انسانی جسم کے اعضاء اور نظام ہے، سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخن تک کسی ایک عضو میں بھی خرابی پیدا ہو جائے تو پورا نظام پگڑ جاتا ہے اور انسان بے چین ہو جاتا ہے، انسانی جسم کے ہر عضو کی اہمیت اپنی جگہ اہم ہے لیکن انسان میں دماغ ایک ایسا پُرزہ ہے کہ اگر اسے جسم کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا، اگر ذہنی صحت اچھی ہے تو انسان دنیا کے ہر مشکل کام کو آسان بنا کر راستہ تلاش کر لیتا ہے، ذہنی صحت کی وجہ سے ہی وہ غلبہ پا جاتا ہے اور فاتح کہلاتا ہے، ذہنی طور پر متحرک ہونے کی وجہ سے ہی انسان سمندر کی گہرائیوں سے لے کر آسمان کی اونچائی اور چاند تک پہنچ کر اپنا لوہا منوا رہا ہے، ذہنی صحت کی وجہ سے ہی آج دنیا میں ہر طرف جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، جب کہ ذہنی صحت میں نقائص سامنے آ جائیں تو انسان ادھورا ہو جاتا ہے۔ مکمل مفلوج شخص کے لیے تو ہر وقت ایک انسان کی مدد درکار ہوتی ہے، لیکن اس کے علاوہ بھی ایسی علامات سامنے آتی ہیں جو ذہنی طور پر انسان کی زندگی کو تلخ کر دیتی ہیں۔ یہ ذہنی عوارض کسی شخص کی سوچنے، سمجھنے، فیصلہ کرنے، جذبات قابو میں رکھنے اور تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں، جب کہ بدترین حالات میں کوئی ذہنی بیماری، خودکُشی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
10اکتوبر کو دنیا بَھر میں’’ ذہنی صحت کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد اِس مرض سے متعلق آگاہی کے ساتھ، مثبت طرزِ فکر کا فروغ بھی ہے۔اِس سال ورلڈ فاؤنڈیشن آف مینٹل ہیلتھ کی جانب سے“Mental health at Work ‘‘ کی تھیم منتخب کی گئی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، دنیا بَھر میں تقریباً ایک بلین سے زائد افراد، جب کہ پاکستان میں گیارہ فی صد افراد مختلف اقسام کے ذہنی عوارض کا شکار ہیں اور ان میں بھی 75 فیصد افراد کو وہ سہولتیں میسّر نہیں، جن کی اُنہیں ضرورت ہے۔ اینگزائٹی اور ڈیپریشن، دو ایسے ذہنی عوارض ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ عام ہیں۔ ذہنی بیماریوں کی متعدّد وجوہ ہیں، جن میں موروثیت، دماغی نشوونما میں کمی، خاندانی پس منظر، سماجی و معاشی عدم استحکام، تعلیم کی کمی، عدم تحفّظ کا احساس، منشیات، گہرا ذہنی صدمہ، بچپن کے منفی اور تلخ تجربات، منفی سوچ، حد سے بڑھی افسردگی، محرومی و اضطراب، کسی عزیز کی جُدائی، بے روزگاری، مالی و معاشی مشکلات، تنہائی پسندی، حساسیت اور ماحولیاتی آلودگی اور کام کی جگہ پہ ذہنی دباؤ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وہ اہم عوامل ہیں، جو مل کر یا کوئی ایک کسی بھی فرد کو کسی ذہنی عارضے میں مبتلا کرسکتے ہیں، جن میں سرِ فہرست ڈیپریشن، اینگزائٹی، فوبیا، شیزوفرینیا، بائی پولر ڈس آرڈر، مینیا، آبسیسیو کمپلسیو ڈس آرڈز اور پیرونایا وغیرہ ہیں، ہم اس سال کی تھیم کے مطابق کام کی جگہ پہ ذہنی صحت پہ پڑھنے والے اثرات، اعداد و شمار اور حالات کا جائزہ لیتے ہیں۔
آج کے دور میں دماغی صحت اور کام کی جگہ(دفتر) کے درمیان ایک اہم تعلق ہے۔ عالمی آبادی کا 60% کام میں مصروف ہونے کے ساتھ، کام کی جگہ سے پیدا ہونے والے دماغی صحت کے مسائل اور ان سے نمٹنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ دفتر اور کام کی دوسری جگہوں کا محفوظ اور صحت مند ماحول نہ صرف پیداواری صلاحیت کو فروغ دیتا ہے، بلکہ ذہنی تندرستی کے لیے ایک حفاظتی عنصر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
جب کہ اس کے برعکس، بغیر کسی وجہ کے اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد منیجمنٹ یا مالکان کی طرف سے امتیازی سلوک، ایذا رسانی، حسد، خصوصاً خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ، ہراسمنٹ یا نفرت آمیز رویوں کی وجہ سے ذہنی صحت اور زندگی کے مجموعی معیار کو بری طرح متاثر کر کے ڈیپریشن جیسے عوارض میں مبتلا کرتا ہے۔
کام کی جگہ پر بد سلوکی اور ہراساں کرنے سے متعلق مسائل اور اس سے جنم لینے والے ، ذہنی صحت کے عوارض کو حل کرنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر ایسے خطوں میں جہاں کام کی جگہ کی حرکیات ثقافتی، سماجی اور اقتصادی عوامل سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس حوالے سے عالمی اعدادوشمار اکھٹے کرنا بہت مشکل ہے البتہ ہم ریسرچ کر کے قارئین کی دلچسپی کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
عالمی تناظر: کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کا پھیلاؤ: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، کام کی جگہ پر ہراساں کرنا دنیا بھر میں ایک اہم مسئلہ ہے، حالانکہ درست پھیلاؤ کی شرح علاقے اور مطالعہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ ریسرچ کے دوران یہ معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں تقریباً 15-25% ملازمین اپنے کیریئر کے دوران کام کی جگہ پر کسی نہ کسی طرح امتیازی سلوک یا ایذا رسانی کا سامنا کرتے ہیں۔ ان متاثرین کو ڈپریشن، اضطراب، پوسٹ ٹرامیٹک ، اسٹریس، ڈس آرڈر (PTSD) اور برن آؤٹ جیسے عوارض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے اس طرح درج ہے ”کہ کام کی جگہ پر ہراسمنٹ، بدسلوکی کا تعلق ڈپریشن کے خطرے میں 63 فیصد اور اضطراب پیدا ہونے کے خطرے میں 50 فیصد اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔“ برصغیر پاک و ہند خصوصاً ہندوستان میں کام کی جگہ پر ہراساں کرنا ایک عام معمول ہے، اور ایسے افعال کو میڈیا میں کم رپورٹ کیا جاتا ہے، لیکن مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 15-20% ملازمین نے کام کی جگہ پر کسی نہ کسی طرح کی ایذا رسانی کا سامنا کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں کے علاوہ ہندوستانی انسانی حقوق کے سروے نے بھی اس بات پر روشنی ڈالی کہ جنسی ہراسانی سمیت کام کی جگہ پر ہراساں کرنا ایک اہم مسئلہ اور چیلنج بن گیا ہے۔ حتیٰ کہ کام کی جگہ پہ اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد خواتین کو قتل بھی کر دیا جاتا ہے، جیسا کہ حال ہی میں ”9 اگست کو 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا“ ایسے بے شمار واقعات بھارتی معاشرے کی اخلاقی تنزلی کا ثبوت ہیں۔ تاہم، صرف ہراساں کرنے سے ہی ذہنی صحت پہ اثر نہیں پڑتا بلکہ کام کی جگہوں پر کام کا بوجھ، وقت پہ تنخواہ کی ادائیگی کا نہ ہونا، کمپنی مالکان یا انچارج کی طرف سے کام کی ڈیڈ لائن، ڈیڈ لائن میں کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی ، امتیازی سلوک، ملازمت کے دوران نوکری کے عدم تحفظ کا خوف، کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کے ساتھ وعدہ خلافی دماغی صحت کے عوارض کا سبب بنتی ہے۔ برصغیر پاک و ہند کی نسبت بہت سے مغربی ممالک میں ملازمین کے لیے پالیسیاں، لیبر قوانین، اور حکومتی سطح پر ایسے اقدامات موجود ہیں جن کا مقصد ان مسائل کو حل کرنا ہے، بشمول کام کی جگہ پر فلاح و بہبود کے پروگرام، دماغی صحت کے مسائل کے حل کے لیے تعاون، ملازمین کی مدد کے پروگرام (EAPs)، ایذا رسانی اور امتیازی سلوک کے خلاف قانونی کارروائی جیسے اقدامات قابل ذکر ہیں۔ مغربی ممالک کی ان کوششوں کے باوجود، وہاں بھی دماغی صحت ایک اہم تشویش بنی ہوئی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ کام کی جگہ پہ انسانیت کو ذہنی عوارض سے بچانے کے لیے عالمی ادارے مقامی حکومتوں، کمپنی مالکان سے مل کر دنیا بھر میں ایسی موثر پالیسی کے نفاذ کا اعلان کریں، جس سے دنیا بھر کے انسانوں کو فائدہ پہنچ سکے، عالمی سطح کے علاوہ مقامی حکومتوں کو بھی چاہیے کہ وہ موثر حکمت عملی کے ساتھ قانون سازی کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی اداروں کو پابند کریں کہ ملازمین سے کام لینے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو ہر حال میں مقدم رکھیں۔ ملازمین کے لیے بنائی گئی بہترین پالیسیوں پر وقت پہ عمل درآمد کریں، اگر کسی ایسی پالیسی کی نشان دہی ہوتی ہے جس میں ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہو سکتی ہے تو اسے فی الفور ختم کیا جائے

ہر تین میں سے ایک شخص ڈپریشن کا شک
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin