Loading...
tr usd
USD
-0.02%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,47 TRY
gau
GR. ALTIN
0.15%
Gram Altın
2.972,74 TRY

سعودی وزیر کی بڑے کاروباری وفد سمیت جنرل عاصم منیر سے ملاقات

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

سعودی وزیر کی بڑے کاروباری وفد سمیت جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آرمی چیف نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وفد نے ملاقات کی، سعودی وفد کی سربراہی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کی، اعلیٰ سطح کا سرکاری، تجارتی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک، سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں، توقع ہے اس دورے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

جنرل عاصم منیر نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی۔

صدر آصف زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات
دوسری جانب ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اورآزمودہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اوراقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، دونوں برادر ممالک کو خطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیرکے لیے کام کرنا چاہیئے۔

آصف زرداری نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندارترقی کوسراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اورخوشحالی ہمارے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پردستخط کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا تھا۔

سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، وفد میں سعودی عرب کی تعمیراتی، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک اور پیٹرولیم کی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

سعودی وزیر کی بڑے کاروباری وفد سمیت جنرل عاصم منیر سے ملاقات
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin