Loading...
tr usd
USD
0.02%
Amerikan Doları
35,21 TRY
tr euro
EURO
-0.02%
Euro
36,74 TRY
tr gbp
GBP
-0.13%
İngiliz Sterlini
44,30 TRY
gau
GR. ALTIN
-0.36%
Gram Altın
2.957,79 TRY

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفرکی سہولت گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ

service
Share

Share This Post

or copy the link



سندھ حکومت نے ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بھی گھر بیٹھے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل  انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  سیکریٹری ایکسائز  محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔  

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یکم جنوری  سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر  بھی آن لائن ہو جائے گی اور شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر  کر سکیں گے۔ انہوں نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف  کریک ڈاؤن کے احکامات بھی  جاری کیے۔  

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول   نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد   تین ماہ 23 دن میں حاصل کر لیا۔ سینئر وزیر نے  ٹیکس ٹارگٹس  بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ  ایکسائز نے حالیہ مالی سال کے  ٹیکس ٹارگٹ کا 34 فیصد وصولی کر لیاجو خوش آئند بات ہے۔ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے اور نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر  پلیٹس  آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لئےمزید اقدامات کئے جائیں۔ نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان ہوجائے گا۔  ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کی دشواریوں کا خاتمہ ہے۔

  پریمئم اور پرسنل نمبر پلیتس کی آن لائن نیلامی  کو مزید تیز کرنے کے لئے مہم چلائی جائےاور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کو یقینی بنائے جائے۔ آن لائن نیلامی سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے دی جائے گی۔



Source link

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفرکی سہولت گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin