پربھاس کی سالگرہ پر فلم دی راجہ صاحب میں نئے انداز کی جھلک! شائقین حیران

پربھاس کی سالگرہ پر فلم دی راجہ صاحب میں نئے انداز کی جھلک! شائقین حیران
service
Share

Share This Post

or copy the link


انڈین سپر اسٹار پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر فلم “دی راجہ صاحب” کے ہدایتکاروں نے ان کا نیا اور منفرد انداز سامنے لا کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ 

یہ فلم ہارر کامیڈی ہے جس میں پربھاس کو پہلی بار ایک نئے انداز میں دیکھا جائے گا لیکن ان کا روایتی ماس ہیرو والا انداز برقرار رہے گا۔ 

فلم کے پروڈیوسرز پیپل میڈیا فیکٹری نے انسٹاگرام پر پربھاس کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک نیا پوسٹر بھی جاری کیا جس میں انہیں ایک شاہانہ تخت پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

اس پوسٹر میں پربھاس کو سالٹ اینڈ پیپر لک، سیاہ لباس اور سگار کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا: “بغاوت شاہی خون میں شامل ہیں”۔ 

فلم کی دنیا کی جھلک پیش کرتے ہوئے ایک موشن پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں فلم کے شاندار محل کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

مداحوں نے پربھاس کی اس نئے انداز میں جھلک پر جوش انداز میں تبصرے کیے اور ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

فلم میں ندھی اگروال، مالاویکا موہنان، سنجے دت، انوپم کھیر، ورالکشمی سارتھ کمار، اور مرلی شرما بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ماروتھی ہیں اور یہ فلم 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔





Source link

پربھاس کی سالگرہ پر فلم دی راجہ صاحب میں نئے انداز کی جھلک! شائقین حیران
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin
Ad Blocker Detected

Please disable your ad blocker to contribute to our site.