Loading...
tr usd
USD
-0.02%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,47 TRY
gau
GR. ALTIN
0.15%
Gram Altın
2.972,74 TRY

کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا
service
Share

Share This Post

or copy the link



کراچی:

شہرمیں پیرکوانتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی،دن کےوقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،موجودہ گرمی کی لہرنومبرکے اوائل(پہلے ہفتے)تک برقراررہ سکتی ہے۔

پیرکوشہرمیں ایک اورگرم دن ریکارڈ ہوا،جس کے دوران اکتوبرمیں جون،جولائی جیسی صورتحال رہی،دن کےوقت گذشتہ کئی روز سے مختصروقت کے لیے بند سمندری ہواؤں نے جزوی طورپربحالی کے دوران نمی کے تناسب کوبڑھادیا،جس کی وجہ سے دن کے وقت لوکے تھپیڑے چلےاورہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روزکےدوران شہرکا موسم بلوچستان کی گرم صحرائی ہواوں کی وجہ سے گرم وخشک رہا،جس کے دوران نمی کا تناسب قدرے کم رہا،محکمہ موسمیات کےمطابق پیرکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری رہا،تاہم ہوامیں نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے اورتیزدھوپ کی وجہ سےاصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری اضافی(46ڈگری کے قریب)گرمی کی شدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبرکا مہینہ عموماً دوموسموں کے درمیان منتقلی کا مہینہ کہلاتاہے،جس کے دوران گرمی کی صورتحال بھی پیدا ہوتی ہے، اسی وجہ سے ہرسال مئی اورجون کے علاوہ اکتوبرکوبھی گرم مہینوں میں شمارکیا جاتا ہے،تاہم رواں سال گرمی کی شدت زیادہ رہی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکےمطابق مجموعی طورپراکتوبرکے مہینے میں اوائل سے ہی گرم موسم کا آغازہوا،6 اکتوبرسے شروع ہونے والی گرمی کی مختلف لہروں کے دوران زیادہ گرمی محسوس کی گئی،چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مالدیپ اوربھارتی،راجسستھان کے قریب بننے والے ہواکے کم دباؤ جو بعدازاں عمان اوریمن کی جانب منتقل ہوئے،ان سرگرمیوں نے سمندری ہواؤں کاراستہ روکا،جس کی وجہ سے شہرمیں غیرمعمولی گرمی کی صورتحال پیداہوئی جبکہ شہرکےنچلی اوراوپری سطح کی فضاؤں میں ہواکے زیادہ دباؤ نے بھی گرم موسم کا راستہ ہموارکیا۔

حالیہ ہواکے زیادہ دباؤ کی وجہ سے ان دنوں شہرمیں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے،تاہم یہ سلسلہ اب پیرکوبتدریج مشرقی بھارت کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے،یہی وجہ ہے کہ پیرکوسمندر کی بند ہوائیں کھلنے پرنمی کی شدت بڑھی،جس کے سبب موسم گرم ومرطوب رہا،تاہم آنے والے دنوں میں یہ امکان ہے کہ گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوگی۔

خنک وسرد موسم کی صورت میں موسم کی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہرمزید پانچ روزتک جاری رہ سکتی ہےجبکہ یہ سلسلہ نومبرکے پہلے ہفتے تک درازہوسکتا ہے، جس کے بعد یہ امید ہے کہ موسم میں بتدریج بہتری آناشروع ہوجائے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع وکراچی میں اکتوبرکے اوسط درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ گرمی رہی،جس کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافے کےعلاوہ رات کا درجہ حرارت بھی 4سے6 ڈگری اضافی رہا۔





Source link

کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin