Loading...
tr usd
USD
0.06%
Amerikan Doları
35,22 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0%
İngiliz Sterlini
44,31 TRY
gau
GR. ALTIN
0.35%
Gram Altın
2.978,91 TRY

ایف آئی اے نے بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا

ایف آئی اے نے بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا
service
Share

Share This Post

or copy the link



کراچی/
کوئٹہ:

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کرنے والے 924 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔

ایف آئی اے کے کراچی آفس سے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ سائبرکرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹرعمران محمود کی زیر سربراہی سوشل میڈیا پرریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ ویسٹ عمران محمود کو 3 ماہ قبل تعینات کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنی تقرری کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اورتجزیے کے لیئےخصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام،ٹویٹر،ٹک ٹاک اوردیگر پلیٹ فارمزپرمشکوک سرگرمیوں کی نگرانی شروع کی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیرکرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔

مذکورہ اکاؤنٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوتفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک ،190ٹک ٹاک، 147 ایکس (ٹوئٹر)، 88 انسٹاگرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کےاکاؤنٹس شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نشاندہی کے بعد اب تک  312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے جبکہ ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے،جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اورپروپیگنڈے کے لیےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئےتمام تروسائل بروئے کارلائےجائیں گے،ملزمان کی نشاندہی کےلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔





Source link

ایف آئی اے نے بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin