Loading...
tr usd
USD
0.02%
Amerikan Doları
35,20 TRY
tr euro
EURO
-0.32%
Euro
36,63 TRY
tr gbp
GBP
-0.2%
İngiliz Sterlini
44,29 TRY
gau
GR. ALTIN
-0.43%
Gram Altın
2.955,66 TRY

پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ

پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ
service
Share

Share This Post

or copy the link



پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز باجوڑ سے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روزہ سیاحتی فیسٹیول 14 دسمبر سے شروع ہوگا، انعقاد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ، ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور باجوڑ اسکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس خار میں کیا جائے گا۔

باجوڑ فیسٹیول میں سائیکل ریس، مارشل آرٹس مقابلے، کبڈی، اسکول بچوں کے ٹیبلو شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے پلے لینڈ ایریا، مزاحیہ خاکے، مشاعرہ، روایتی اتنڑ ڈانس، محفل موسیقی اور کھانے پینے کے اسٹالز سجائے جائیں گے۔

باجوڑ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبے کے ضم اضلاع میں کھیلوں سمیت صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد سیاحتی مقامات کو فروغ، نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں میں شمولیت اور صوبے سے دنیا کو مثبت پیغام دینا ہے۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم ضم اضلاع ونگ اس سے قبل بھی صوبے کے ضم اضلاع میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہے جس میں ڈسٹرکٹ خیبر، اورکزئی، وانا، ٹانگ اور وزیرستان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا بلکہ ساتھ ہی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔





Source link

پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin