Loading...
tr usd
USD
0.01%
Amerikan Doları
35,20 TRY
tr euro
EURO
0.14%
Euro
36,80 TRY
tr gbp
GBP
0.12%
İngiliz Sterlini
44,44 TRY
gau
GR. ALTIN
0.17%
Gram Altın
2.973,47 TRY

فراڈ کیس؛ بھارتی کرکٹر کے مبینہ وارنٹ گرفتاری جاری

فراڈ کیس؛ بھارتی کرکٹر کے مبینہ وارنٹ گرفتاری جاری
service
Share

Share This Post

or copy the link


پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن اوپنر رابن اتھپا کے فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر روبن اُتھپا کے ای پی ایف او (ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) فراڈ کیس میں مبینہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

روبن اُتھپا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے انتظامی امور کے دوران ملازمین کی تنخواہوں سے 23 لاکھ روپے کی رقم کاٹی لیکن اسے پروویڈنٹ فنڈ کے حصے میں متعلقہ محکمے میں جمع نہیں کروایا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے دھونی کا کون سا ریکارڈ توڑ ڈالا؟

پولیس کو دی گئی شکایت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بقایا جات جمع نہ کرانے کے باعث متاثرہ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹس کے معاملات میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

کرناٹک پولیس کو سابق بھارتی کرکٹر روبن اُتھپا کو 27 دسمبر تک گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ وارنٹ 4 دسمبر کو جاری کیے گئے لیکن سابق بھارتی کرکٹر ریاست کرناٹک میں پلکیشی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سابق اوپننگ بیٹر اور ان کا خاندان اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، 3 ون ڈے سیریز ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی

واضح رہے کہ روبن اُتھپا نے بھارت کیلئے 46 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔ 

اس کے علاوہ وہ 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے، روبن نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی حصہ لیا۔
 





Source link

فراڈ کیس؛ بھارتی کرکٹر کے مبینہ وارنٹ گرفتاری جاری
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin