Loading...
tr usd
USD
-0.02%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,47 TRY
gau
GR. ALTIN
0.15%
Gram Altın
2.972,74 TRY

میٹھی یا بخار حلیم؟ سردیوں کی پسندیدہ خوراک بننے لگی

میٹھی یا بخار حلیم؟ سردیوں کی پسندیدہ خوراک بننے لگی
service
Share

Share This Post

or copy the link



پشاور:

مصالحے دار حلیم توعام طور پر مشہور لیکن پشاور میں سردیوں میں میٹھی حلیم شہریوں کی پسندیدہ خوراک بننے لگی ہے۔

پشاور میں مصالحے دار حلیم کی طرح میٹھی حلیم بھی شہریوں کی پسندیدہ خوراک بنتی جا رہی ہے، گندم، چاول اور 6 سے زائد اشیا سے بننے والی میٹھی حلیم سردیوں کا تحفہ ہے۔

سرد موسم میں سری پائے، تکہ کڑائی اور دیسی گھی کی حلوہ پوری کے بعد میٹھی حلیم کافی پسند کی جانے لگی ہے۔

کراچی اور لاہور کی مصالحے دار حلیم تو بہت کھائی جاتی ہے لیکن میٹھی حلیم کے بارے بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں، میٹھی حلیم افغانستان کی سوغات ہے جو پشاور میں بھی بنتی ہے۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار سے منسلک محمد علی جوہر روڈ پر بخار حلیم تیار کی جاتی ہے، جو میٹھی حلیم کے طور پر مشہور ہے، میٹھی حلیم گندم، چاول، کھویا، دودھ، کمر کس، کمر کرس مختلف جڑی بوٹیوں اور دالوں سے بنائی جاتی ہے۔

میٹھی حلیم کو مزید ذائقہ داربنانے کے لیے اتنی ہی محنت کرنا پڑتی ہے جتنی مصالحے دار حلیم بنانے میں ہوتی ہے۔

میٹھی حلیم تیار کرنے کے لیے مطلوبہ اشیا کو پتیلے میں ڈال کر پکانے رکھ دیا جاتا ہے اور 9 گھنٹے بعد حلیم پر چنے کی دال اور انڈے کے دیسی گھی کا تڑکا لگا کر چینی ڈال کر کھایا جاتا ہے۔

پشاور کے شہریوں میں میٹھی حلیم مقبول ہو رہی ہے جہاں شہری رات کو ہی حلیم گھر لے جاتے ہیں اور صبح ناشتے میں کافی پسند کی جاتی ہے۔





Source link

میٹھی یا بخار حلیم؟ سردیوں کی پسندیدہ خوراک بننے لگی
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin