کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی یا افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے اور اس کی تصدیق عالمی مالیاتی اداروں نے بھی کی ہے، اب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہوگا اور 2025 تک ڈالر کی قیمت 220 روپے پر آنے کی توقع ہے۔
آج نیوز کے مطابق ماہرین نے روپے کی قدر میں آئندہ کچھ مہینوں کے دوران 55 روپے یا 20 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، تین سال میں پہلی بار پاکستان میں اصل شرح سود یا ریئل انٹرسٹ ریٹ مثبت ہو گیا ہے، ریئل انٹرسٹ ریٹ جب منفی ہو جاتا ہے تو بینک آپ کو آپ کی رقم پر جتنا منافع دیتا ہے، افراط زر یا مہنگائی کی شرح اس سے زیادہ ہوتی ہے۔
اس کے نتیجے میں اپ کو بینک میں رقم رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس ریئل انٹرسٹ ریٹ مثبت ہونے سے شرح منافع افراط زر کی شرح سے زیادہ ہوتی ہے، پاکستان میں پچھلے تین برس سے ریئل انٹرسٹ ریٹ منفی چل رہا تھا۔