بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری
بجلی بل
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمت دس روپے فی یونٹ تک کم ہوجائے گی اور کم ہونی بھی چاہیے کیونکہ بجلی کی قیمت کم ہوگی تو انڈسٹری بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلسل کام کررہے ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے باہمی مشاورت سے دو دن پہلے معاہدہ ہوا، حکومت پاکستان اور عوام کے چار سو گیارہ ارب روپے کی بچت کی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں خصوصی طور پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی واقعہ نہ ہوتا تو دو ہفتے میں بہت ایم او یوز پر دستخط ہوچکے تھے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پانچ ٓئی پی پیز سے دو دن پہلے معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں حکومت اور عوام کے 411 ارب روپے کی بچت کی گئی۔
واضح رہے کہ آج سے وفاقی کابینہ نے مہنگی بجلی کی ذمے دار آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران بتایا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے ٹیک اینڈ پے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ 5 آئی پی پیز کے واجبات کو ادا کیا جائے گا، تاہم سود ختم کر دیا گیا ہے۔ ان آئی پی پیز کے مالکان نے خوشدلی اور اتفاق کے ساتھ یہ معاہدے ختم کرنا قبول کیا اور قومی مفاد کو ترجیحی دیتے ہوئے ذاتی مفاد کو قربان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنا آغاز ہے۔ اس کے بعد دیگر آئی پی پیز سے بھی بات چیت کی جائے گی اور ان سے معاہدوں پر نظر ثانی کر کے بجلی ٹیرف میں کمی کریں گے