Loading...
tr usd
USD
-0.01%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.04%
Euro
36,76 TRY
tr gbp
GBP
0.23%
İngiliz Sterlini
44,45 TRY
gau
GR. ALTIN
-0.03%
Gram Altın
2.967,45 TRY

پانی کے ترسے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

پانی کے ترسے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
service
Share

Share This Post

or copy the link



کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے فور توسیعی منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور کی توسیعی کے منصوبے پر اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سید  ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیر بلدیات سعید غنی  اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ کے فور کی توسیع کا منصوبہ ورلڈ بینک اور ایشن انفرااسٹیکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے 71.522 ارب روپے میں مکمل ہوگا۔ کے فور کی کل لمبائی 111 کلومیٹرز ہے جس سے 650 ایم جی ڈی پانی کراچی کو ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا، کے فور کا راستہ تقریباً 152 کلومیٹرز بنتا ہے، 28.5 کلومیٹرز میں 72 ڈایامیٹر کی پائپ لائنز، 25.5 کلومیٹرز پر 96 انچ کی ڈایا میٹرز، 26 کلومیٹرز میں 72 انچ ڈایامیٹر اور 14 کلومیٹر کے 72 انچ ڈایامیٹرز کی پائپ لائن بچھائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عزیز بھٹی پارک تا حسن اسکوائر 2.7 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی ہدایت دیدی، مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ڈی ریڈ لائن کا کام جاری ہے تو کے فور کی لائن بھی بچھنی چاہئے، کے فور منصوبے کا پانی شہر میں جلد تقسیم کرنا شروع کریں۔

ریزروائر ون سے وائی جنگشن تک، ریزروائرٹو سے وفاقی یونیورسٹی تک، وفاقی یونیورسٹی سے گلبائی تک، ریزروائر تھری سے بنارس تک پائپ لائن بچھانی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کاغذی کارروائی مکمل کر کے کام شروع کرنے کی ہدایت دیدی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر توانائی کو کے بی فیڈر کی لائننگ کی ہدایت دیدی، انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ کا پروجیکٹ 19 بلین روپے کا ہے، فنڈز کا بندوبست کر رہا ہوں آپ کام کی تیاری کریں، کے فور کے لیے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا ٹرینڈر جاری کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی 30 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کا ٹرینڈرجاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔





Source link

پانی کے ترسے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin