Loading...
tr usd
USD
0.01%
Amerikan Doları
35,20 TRY
tr euro
EURO
-0.23%
Euro
36,66 TRY
tr gbp
GBP
-0.1%
İngiliz Sterlini
44,34 TRY
gau
GR. ALTIN
-0.39%
Gram Altın
2.956,95 TRY

ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ مراعات میں کمی اور تبادلے ہیں، ایف بی آر افسران

ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ مراعات میں کمی اور تبادلے ہیں، ایف بی آر افسران
service
Share

Share This Post

or copy the link



کراچی:

ایف بی آر افسران  کی تنظیم نے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ مراعات میں کمی اور تبادلوں کو قرار دے دیا۔

ایف بی آر میں خدمات انجام دینے والے افسران کی تنظیم ان لینڈ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے  میں انکشاف کیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو میں خدمات انجام دینے والے افسران کی مراعات میں کمی اور  ٹرانسفر پوسٹنگ ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ 

آئی آر ایس افسران کی تنظیم نے ازخود کیے گئے سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس گروپ میں جونیئر افسران کی سہولتیں دیگر حکومتی افسران سے کم ترین سطح پر ہے۔ 

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات پروگرام کی وجہ سے آئی آر ایس افسران نالاں ہیں۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے 80فیصد جونیئر افسران کو ٹرانسپورٹ و ایندھن فراہم نہیں کیا جاتا ہے جب کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کی وجہ سے افسران کو دُور دراز مقامات پر تعیناتی کی صورت میں رہائش سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تبادلہ کیے گئے افسران پر کرپشن کے الزام کی وجہ سے بھی اس شعبے میں تناؤ ہے۔ آئی آر ایس گروپ کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران کی ترقی کے لیے بورڈ کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے۔ اعلامیے میں اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ درپیش مسائل کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں 365ارب روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔





Source link

ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ مراعات میں کمی اور تبادلے ہیں، ایف بی آر افسران
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin