Loading...
tr usd
USD
0.01%
Amerikan Doları
35,20 TRY
tr euro
EURO
0.14%
Euro
36,80 TRY
tr gbp
GBP
0.12%
İngiliz Sterlini
44,44 TRY
gau
GR. ALTIN
0.17%
Gram Altın
2.973,47 TRY

پنجاب پولیس کا کچے میں کامیاب کارروائی، دو مغوبی بازیاب

پنجاب پولیس کا کچے میں کامیاب کارروائی، دو مغوبی بازیاب
service
Share

Share This Post

or copy the link



RAHIM YAR KHAN:

پنجاب پولیس کی رحیم یار خان اسپیشل ٹاسکنگ ٹیم نے کچے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروایا جن کی شناخت سراج احمد سولنگی اور رحمت اللہ سولنگی کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اغوا کاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر بھونگ سے متصل راجن پور کے سرحدی علاقے میں کیا گیا، پولیس کی مؤثر کارروائی پر اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر کچے کی جانب فرار ہوئے تاہم پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں پولیس کو نائٹ ویژن گاگلز، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ بازیاب ہونے والے دونوں مغوی چند روز قبل گڈو کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سےاغوا کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ  آپریشن میں اسپیشل ٹاسکنگ ٹیم کی کمانڈ ڈی ایس پی بھونگ، ایس ایچ او احمد پور لمہ رانا رمضان نے کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کی بحفاظت بازیابی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔





Source link

پنجاب پولیس کا کچے میں کامیاب کارروائی، دو مغوبی بازیاب
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin