بہت سی خواتین جو ماہواری کے دوران شدید درد کا تجربہ کرتی ہیں، اس حوالے سے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ماہواری کے درد کا ڈپریشن سے گہرا تعلق ہے۔
مطالعہ کے لیے محققین نے یورپ میں تقریباً 600,000 خواتین اور مشرقی ایشیا کی 8,000 خواتین کے جینیاتی ڈیٹا کی جانچ کی۔
بریفنگ ان بائیو انفارمیٹکس میں شائع کردہ نتائج کے مطابق ماہرین نے کئی جینز کی نشاندہی کی جو ڈپریشن اور ماہواری کے درد دونوں میں کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ڈپریشن کی شکار خواتین کو ماہواری میں درد کا سامنا کرنے کا امکان 51 فیصد زیادہ ہوتا ہے ان خواتین کے مقابلے میں جن میں ڈپریشن نہیں ہوتا۔ ایسی خواتین میں ماہواری کے درد میں مبتلا ہونے کا امکان بھی 3 گنا زیادہ پایا گیا۔
مطالعہ کے سینئر مصنف اور ژیان جیاؤٹونگ-لیورپول یونیورسٹی میں اسکول آف سائنس کے پروفیسر جان موراروس کا کہنا تھا کہ ڈپریشن والی خواتین میں ہارمون کی سطح اور نیورو ٹرانسمیٹر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں جو کہ جسم میں درد سے منسلک ہے۔
Source link