Loading...
tr usd
USD
-0.02%
Amerikan Doları
35,19 TRY
tr euro
EURO
0.08%
Euro
36,78 TRY
tr gbp
GBP
0.25%
İngiliz Sterlini
44,47 TRY
gau
GR. ALTIN
0.15%
Gram Altın
2.972,74 TRY

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، چھٹی کے دن شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس پر رش

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، چھٹی کے دن شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس پر رش
service
Share

Share This Post

or copy the link



کراچی:

کراچی میں سرد ہواؤں کے ساتھ چھٹی کے دن کا امتزاج شہریوں کو ناشتہ پوائنٹس کی طرف کھینچ لایا۔ شہر بھر کے مشہور ناشتہ پوائنٹس پر گرماگرم پائے، نہاری اور حلیم کے ذائقے نے رونق لگا دی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ناشتہ پوائنٹس کا رخ کیا جبکہ کئی افراد نے یہ مزے گھروں تک پہنچانے کے لیے پارسل کروائے۔ ناشتے کی یہ روایت خاص طور پر سردیوں کے دنوں میں شہریوں کے لیے ایک منفرد خوشی کا باعث بنتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن باہر ناشتہ کرنا نہ صرف ذائقے کے لطف کے لیے ہوتا ہے بلکہ یہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔

خواتین نے کہا کہ یہ موقع ہمیں روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ دیر کے لیے آزادی دیتا ہے۔

دکانداروں نے کہا کہ سردیوں میں پائے کا سالن اسپیشل ہوتا ہے، ہم دس سالوں سے سردیوں میں پائے کا سالن بناتے ہیں، لوگ پوچھ پوچھ کر جاتے ہیں کہ کب سے پائے بنانا شروع کریں گے۔

گرم کھانوں کی خوشبو اور شہر کے خوشگوار موسم نے شہریوں کو سردیوں کے دنوں میں ان لمحات کا خوب فائدہ اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ یہ روایت کراچی کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے، جو نہ صرف ذائقے بلکہ خوشگوار یادوں کا بھی ذریعہ ہے۔





Source link

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، چھٹی کے دن شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس پر رش
You can subscribe to our newsletter completely free of chargeCommunity Verified icon
Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Global Eye Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Bizi Takip Edin